Home سیاست نوازشریف کو لندن میں سرکاری پروٹوکول نہیں ملا،نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگ

نوازشریف کو لندن میں سرکاری پروٹوکول نہیں ملا،نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگ

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ہم ایسے انتخابات چاہتے ہیں جو سب کو قابل قبول ہوں، نگران حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، میڈیا پر کسی شخصیت کے نام لینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔نوازشریف کو لندن میں سرکاری پروٹوکول نہیں ملا۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی واپسی سے متعلق نگران کابینہ میں کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی یہ معاملہ کابینہ کے سامنے ہے، مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتا، ہمارے سامنے چیزیں بہت واضح ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، ہم خوشگوار ماحول میں الیکشن کا انعقاد ممکن بنانا چاہتے ہیں، ہم ایسے انتخابات چاہتے ہیں جو سب کو قابل قبول ہوں، نگران حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، میڈیا پر کسی شخصیت کے نام لینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدبر اور زیرک سیاستدان ہیں، پاکستان کی انتخابی تاریخ کی حقیقت ہے کہ پہلے بالغ رائے دہی کے انتخابات 1970ء میں دسمبر کے مہینے میں ہوئے تھے، پاکستان میں انتخابات شدید گرمی میں بھی ہوئے اور شدید سردی میں بھی، دسمبر میں جنوری کے آخری ہفتے کے مقابلے میں زیادہ سردی ہوتی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں، حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کو 54 دن انتخابی مہم کے لئے دیئے جائیں گے، بڑی تعداد میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد واپس جا رہے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا نگران حکومت معاشی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت کے انتظامی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی، سمگلنگ کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...