Home سیاست فلسطین کی آزادی تک مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے، رضا ربانی

فلسطین کی آزادی تک مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے، رضا ربانی

Share
Share

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے واضح کیا کہ فلسطین کی آزادی تک مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹررضاربانی نے لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتا ہوں، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے فلسطین کے لئے آوازاٹھائی تھی۔

رضا ربانی نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا فلسطینی رہنما یاسر عرفات سے قریبی رشتہ تھا، لیاری کا بھی فلسطین سے تعلق ہے، یہاں لیاری میں بم برسائے گئے، بینظیر بھٹو پر کار ساز پر بم برسائے گئے، اس میں بھی لیاری والے ساتھ تھے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...