Home سیاست نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ تباہی کے ذمہ دار ہیں، شہزاد اکبر

نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ تباہی کے ذمہ دار ہیں، شہزاد اکبر

Share
Share

فائل:فوٹو

لندن: سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو موجودہ حالات کا ذمہ دار قرار دیدیتے ہوئے کہا کہ کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے اور وہ تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے اور وہ تباہی کے ذمہ دار ہیں، ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔

سابق مشیر احتساب کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ مجھے رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں ا?رہے، پی ٹی ا?ئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں شہزاد اکبر عمران خان کے مشیر برائے احتساب تھے اور انہیں ایسٹ ریکوری یونٹ کا سربراہ بھی بنایا گیا تھا ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...