Home سیاست نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ

نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ

Share
Share

 

لندن :مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہو گئے۔

 

نواز شریف نے امریکا روانگی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

 

صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ وزیرِ اعظم کیوں نہیں بنے؟ ۔اس پر نواز شریف نے کہا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے۔

 

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟۔اس پر نواز شریف نے کہا کہ چند دن میں واپس آکر بتاوٴں گا۔

 

نوازشریف کو الوداع کہنے کے لیے چند لیگی کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے۔

 

نواز شریف امریکا میں تقریباً ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن پہنچیں گے۔

 

آئندہ ہفتہ وزیرِ اعلیٰ پنچاب مریم نواز بھی لندن پہنچیں گی اور نواز شریف کے ہمراہ یورپ روانہ ہوں گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...