Home سیاست نوازشریف نے تمام جماعتوں کو ملکر حکومت بنانے کی پیشکش کر دی

نوازشریف نے تمام جماعتوں کو ملکر حکومت بنانے کی پیشکش کر دی

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے تمام جماعتوں کو ملکر حکومت بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے۔

نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کرابھری ہے، ہمارا فرض بنتا ہے ملک کو بھنور سے نکالا جائے، سب کو دعوت دیتے ہیں، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھو، آپ جانتے ہیں کس نے ملک کے لئے کیا کیا ہے، آپ کومعلوم ہے کہ (ن) لیگ کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، چاہے وہ پارٹی ہے یا آزاد لوگ ہیں، ان کو بھی دعوت دیتے ہیں زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھاکہ آپ کو معلوم ہے کس نے اس ملک کیلئے کیا کیا ہے؟ ہم نے کس طرح معاشی مشکلات سے نکالا اور معیشت کو ٹھیک کیا، ہمیں مینڈیٹ ملا ہے اس لئے ضروری ہے کہ سب پارٹیاں مل کر ملک کو اس بھنور سے نکالیں، یہ سب کا پاکستان ہے، سب کو مل کر اس کو بھنور سے نکالنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ سیاستدان، پارلیمینٹ، افواج پاکستان، میڈیا سب مل کر مثبت کردار ادا کریں، ملک میں استحکام کے لئے کم از کم دس سال چاہئے، پاکستان اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کومل کر بیٹھنا ہوگا، معاملات طے کرنے ہونگے۔

نواز شریف نے سادہ اکثریت نہ ہونے پر اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ شہبازشریف کو آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کا ٹاسک دے دیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...