Home تازہ ترین نواز شریف اپنے پوتے حافظ زید حسین نواز کے سر پر سہرا سجانے کو تیار

نواز شریف اپنے پوتے حافظ زید حسین نواز کے سر پر سہرا سجانے کو تیار

Share
Share

لاہور:صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اپنے پوتے حافظ زید حسین نواز کے سر پر سہرا سجانے کو تیار ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق حسین نواز کے صاحبزادے حافظ زید حسین نواز رواں ماہ کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے، جس کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
ان کی دلہن کون ہیں، اس حوالے سے فی الحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے ، البتہ گردشی خبروں کے مطابق ان کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات کا آغاز مہندی و ڈھولک کی تقریب سے 24 دسمبر کو ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین نواز کے صاحبزادے حافظ زید حسین نواز کی شادی کی مختلف تقریبات میں شریف فیملی، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حافظ زید حسین نواز 2019ء میں اس وقت توجہ کا مرکز بنے تھے جب انہوں نے اپنی ختم القرآن کی تقریب کی تلاوتِ کلام پاک کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...