Home سیاست نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے،خواجہ آصف

نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے،خواجہ آصف

Share
Share

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کاکہناہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس تشریف لا رہے ہیں، وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے

خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاناما میں نواز شریف کا نام نہیں تھا، ان کو کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں سابق وزیراعظم سے اپیل کا حق بھی لے لیا گیا، ایسا سلوک تو بدترین ملزموں سے بھی نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا آج پی ٹی آئی قیادت شور مچاتی ہے، کیا اس وقت انہیں یاد نہیں آیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے کے ایجنڈے کا نہیں پتا، نواز شریف ایک دو ملکوں سے ہو کر پاکستان آ رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہانواز شریف 21 اکتوبر کو واپس تشریف لا رہے ہیں، انشاء اللہ وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے اور یہ تمام مسائل حل ہونگے کیونکہ ماضی میں انہوں نے یہ سب کرکے دکھایا ہے، سابق وزیراعظم نے تمام چیزوں کو لگام ڈال دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ 11 روپے کا فی یونٹ بجلی چھوڑ کر گیا، آج بجلی کا فی یونٹ 55 روپے کا ہو چکا ہے، نواز شریف نے دنیا کے سستے ترین کارخانے لگائے، پی ٹی آئی کا چار سالہ دور تباہی کا دور تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، سمگلنگ رکنے سے ڈالر میں استحکام آیا ہے، غیرملکیوں کے خلاف ایکشن سے نتائج سامنے آ رہے ہیں، کرنسی سے لیکر تنور افغانیوں کے قبضے میں ہے، غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیاچھے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...