لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آج ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کے گھر پر ملاقات ہوگی۔
شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثنااللہ، احسن اقبال، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نوازشریف چوہدری شجاعت حسین سے مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تعاون کی درخواست کریں گے۔