Home سیاست ‎نواز شریف کی مانسہرہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست خارج

‎نواز شریف کی مانسہرہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست خارج

Share
Share

‎ اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل کی مانسہرہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست خارج کردی گئی۔

‎الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ میں نواز شریف کیس پر اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کی جانب سے مانسہرہ میں دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد کردی گئی۔

‎الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے۔ آر او 3 روز میں اپنے نتائج مکمل کرے۔

‎دوبارہ انتخابات کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے تحریر کیا۔

‎یاد رہے کہ این اے 15 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت گزشتہ روز ہوئی تھی، جس میں نواز شریف کے وکیل نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...