Home سیاست نواز شریف کی وطن واپسی،دبئی سے پاکستان کیلئے سپیشل طیارہ بک

نواز شریف کی وطن واپسی،دبئی سے پاکستان کیلئے سپیشل طیارہ بک

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلہ میں دبئی سے پاکستان جانے کیلئے سپیشل طیارہ بُک کرا لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع سے تصدیق کی گئی ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے امید پاکستان کا نام دیا جائے گا، سپیشل فلائٹ میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کی گنجائش ہے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی، نواز شریف لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ ہوں گے، سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے، نواز شریف دبئی میں تین دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...