Home سیاست نواز شریف کی وطن واپسی کی ٹکٹ بک کروا لی گئی

نواز شریف کی وطن واپسی کی ٹکٹ بک کروا لی گئی

Share
Share

لاہور: قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی ٹکٹ بک کروا لی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے، اسی روز قائد ن لیگ ابو ظہبی سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم کی نجی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا لی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نجی پرواز ای وائی 243 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 4 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی، میاں نواز شریف کی بکنگ نجی پرواز کی بزنس کلاس میں کروائی گئی ہے، وطن واپسی پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا سٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے ہمراہ محمد وقار، ڈاکٹر عدنان، میاں ناصر جنجوعہ ہوں گے، سینیٹر عرفان صدیقی بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماوٴں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کروالی ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...