Home Uncategorized ‎نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم کے مشہور ہونے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

‎نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم کے مشہور ہونے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اداکارہ درفشاں سلیم کے مشہور ہونے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔اداکارہ نے کہا کہ درفشاں ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نازش جہانگیر کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ درفشاں سلیم سمیت مختلف شوبز شخصیات سے متعلق بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

نازش جہانگیر حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جہاں ان سے مختلف شوبز شخصیات سے متعلق سوالات کئے گئے۔پروگرام کے دوران اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کونسی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئیں؟

سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لیا اور بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ درفشاں ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں، درفشاں سلیم ماشاء اللہ جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں وہ ڈرامہ ہٹ ہو رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ آغا علی اور خوشحال خان کو بالی ووڈ میں ہونا چاہیے۔

نازش کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے موقع ملے تو میں عائزہ خان سے ان کا گھر لے لوں گی جبکہ سارہ خان سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لے لوں گی، ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لوں گی جبکہ میری نظر میں اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...