Home sticky post 6 این ڈی ایم اے نے میدانی علاقوں میں برفباری سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

این ڈی ایم اے نے میدانی علاقوں میں برفباری سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

Share
Share

اسلام آباد:این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کے ماہرین نے میدانی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے خبروں کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ماہ جنوری کے آخری 15 دنوں کے دوران سردی کی شدت میں معمول کے مطابق اضافہ ہو گا جس کے نتیجے میں صرف پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
18 جنوری سے ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں برفباری کاامکان ہے ۔

این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ مغربی ہواؤں کی آمد خیبر ختونخواہ کے متعدد علاقوں سمیت مغربی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہارمیں بارش برسائے گی۔ آئندہ 3سے4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں معمول کے مطابق اضافہ متوقع ہے جبکہ موسم کی موجودہ صورتحال کے دوران پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید سردی کی لہر اور دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ علاوہ ازیں جنوب کی طرف آتی سائبیرین ہواؤں کے باعث بھی درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے جس کے باعث پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے تمام ممکنہ خطرات اور موسمی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی اور ضروری اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر رہا ہے۔ موسم کے حوالے سے مصدقہ معلومات، ممکنہ خطرات اور احتیاطی تدابیر کے لیے این ڈی ایم اے کی پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے راہنمائی لیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...