Home sticky post 5 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے عمل کے آغاز کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے عمل کے آغاز کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تعیناتی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لئے کل بروز منگل سہہ پہر تین بجے تک تجاویز جمع کرائے۔چودہ جنوری کو نامزدگیوں پر دستخطوں کی تصدیق اور گنتی ہو گی جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا اعلان ہو گا۔

اس سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آج ایوان کو آگاہ کیا کہ سابق اپوزیشن لیڈر کی نااہلی سے متعلق مقدمہ پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت تھا، اور اس مقدمے میں قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا تھا۔ اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف وہپ اپوزیشن و رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کو چار خطوط ارسال کیے گئے، جن میں مقدمے کی تازہ صورتحال سے متعلق معلومات طلب کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے حوالے سے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریقہ کا 2007 کا قاعدہ نمبر 39 کا ذیلی قاعدہ نمبر 2 ایوان میں پڑھ کر سنایا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو آگاہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لیے اپنی تجاویز کل بروز منگل، 13 جنوری، شام تین بجے تک جمع کروائے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مزید بتایا کہ 14 جنوری کو نامزدگیوں پر دستخطوں کی تصدیق اور گنتی کی جائے گی، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...