Home سیاست حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب،تحریک لبیک کا فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب،تحریک لبیک کا فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس پر ٹی ایل پی نے فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے عطا تارڑ اور تحریک لبیک کیساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کی ہرممکن مدد کریں گے، 31 جولائی سے پہلے ایک ہزار ٹن امداد بھیجی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیتن یاہو جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی مظالم کی ہر فورم پر مذمت کریں گے، زخمی فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ اقوام عالم اسرائیلی مظالم کو روکے، ٹی ایل پی وفد کا شکرگزار ہوں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی ظلم کا شکار ہیں، امریکا کو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے میں انسانی حقوق یاد نہیں آتے، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...