Home نیوز پاکستان پاکستان ور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر مذاکرات کل ہوں گے

پاکستان ور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر مذاکرات کل ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان ور آئی ایم ایف کے درمیان71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کل سے شروع ہوں گے،آئی ایم ایف کاجائزہ مشن مذاکرات کیلئے مشن چیف ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان پہنچے گا ،،،مذاکرات پندرہ دن جاری رہیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن 15 دنوں کیلئے آج رات پاکستان پہنچ جائے گا، تقریباً 10 دنوں تک تکنیکی سطح کے مذاکرات، 5 دنوں میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی ہے، 11 وزارتوں اور اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت انرجی، وزارت پٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف پر عملدرآمد کیا جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...