Home تازہ ترین قرض کی فوری قسط کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل

قرض کی فوری قسط کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض پروگرام کی فوری قسط کی اجراء کے لیے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہو گئے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، آج کے مذاکرات میں عالمی مالیاتی فنڈ اپنا رد عمل دے گا۔
وزارتِ خزانہ، ایف بی آر اور وزارتِ توانائی نے اپنی کارکردگی رپورٹس گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کو پیش کی تھیں۔
وزارتِ خزانہ نے کرنٹ اکاؤنٹ، مالی خسارہ کنٹرول کرنے اور بین الاقومی فنانسنگ پر بریفنگ دی اور اصلاحات اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کی تفصیلات فراہم کیں۔
ایف بی آر کی جانب سے 605 ارب روپے کا شارٹ فال پورا کرنے کی تفصیلات حوالے کی گئیں۔
وزارتِ پٹرولیم اور توانائی کی جانب سے آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روپے 10.8 فی صد شرح سود پر بطور قرض لیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف وفد سے ریئل اسٹیٹ، پراپرٹی، بیورجز، تمباکو سیکٹر کے ریلیف کی تجویز زیرِ بحث رہی، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز پر بات چیت کی گئی۔

ریٹیل سیکٹر سمیت مختلف شعبوں سے 250 ارب روپے ٹیکس وصولی کے پلان پر بھی گفتگو ہوئی، حکام کو گردشی قرض اور بجلی کے بلوں میں کمی، ریکوری اور لائن لاسسز کم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...