Home نیوز پاکستان نیپرا کا صارفین کوجھٹکا،بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

نیپرا کا صارفین کوجھٹکا،بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

Share
Share

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق جو ایل این جی ہم استعمال نہیں کر سکتے اسکا بوجھ بجلی صارفین پر پڑتا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ مارچ میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا کوئی خط لکھا گیا؟۔

حکام سی پی پی اے نے کہا کہ سی پی پی اے نے مارچ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا لکھا تھا، سی پی پی اے نے ایل این جی مکمل استعمال کرنے کا کہا تھا۔

خیال رہے کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ پاور ڈویڑن نے بجلی مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Share
Related Articles

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.47 روپے لیٹر...

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور...

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے بڑھ گئی ملک...

سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان...