Home کھیل کبھی شاہین کو کپتان بنانے کیلئے لابنگ نہیں کی،شاہد آفریدی

کبھی شاہین کو کپتان بنانے کیلئے لابنگ نہیں کی،شاہد آفریدی

Share
Share

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کی بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان تقرری پر اپنا ردعمل دے دیا۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی شاہین کو کپتان بنانے کیلئے سپورٹ اور لابنگ نہیں کی، میں نے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی، شان مسعود کو ٹیسٹ کی کپتانی سونپ دی گئی

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھ پر لابنگ کا الزام لگایا جس پر حیرانی اور افسوس ہوا، میں ان چیزوں میں ملوث ہوں نہ مجھے ایسا کرنے کی ضرورت ہے، یہ سب کرنا ہوتا تو کبھی چیئرمین کیخلاف باتیں نہ کرتا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں وائٹ بال میں ہمیشہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کے حق میں رہا ہوں کیونکہ وہ لڑکوں کو ساتھ لیکر چلنا جانتا ہے، شاہین کو کپتانی سے دور رکھنا چاہتا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...