Home کھیل جنوبی افریقہ کوہرا کر آسٹریلیا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

جنوبی افریقہ کوہرا کر آسٹریلیا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

کولکتہ: بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔

بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 212 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا نے 213 رنز کا ہدف 48 ویں اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹریوس ہیڈ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 19 نومبر کو نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں ہوگا۔

کیویزاوپنرز کی جانب سے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا گیا، ڈیوڈ وارنر29 اور ٹریوس ہیڈ 62 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، سٹیون سمتھ 30، مارنس لیبشگن 18، جوش انگلیس28 ، گلین میکسویل ایک اور مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اور ٹیمبا باووما نے کیا، تاہم کپتان ٹیمبا باووما آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے، ڈیوڈ ملر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کپتان کے بعد اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر پیٹ کمنز کو 14 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے، ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ 119 کے مجموعی سکور پر گری جب ہنرک کلاسن 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، دیگر کھلاڑیوں میں جیرالڈ کوٹزی 19، کیشو مہاراج 4، کاگیسو ربادا 10 اور مارکو جانسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے3،3 جبکہ ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھویں مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل بھی کیویز ٹیم 7 مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہے جس میں سے 5 مرتبہ عالمی چیمپئن جبکہ 2 مرتبہ رنر اپ رہ چکی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...