Home Uncategorized کرینہ کپور خان کی نئی فلم ‘بکنگھم مرڈرز’ کا نیا پوسٹر ریلیز

کرینہ کپور خان کی نئی فلم ‘بکنگھم مرڈرز’ کا نیا پوسٹر ریلیز

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کی نئی فلم ‘بکنگھم مرڈرز’ کا نیا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ فلم کا ٹریلر کل پیش کیا جائے گا۔ اس فلم کو سنیما گھروں میں 13 ستمبر 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔

‘بکنگھم مرڈرز’ کے اعلان کے بعد سے ہی فلم شائقین میں اس فلم کے حوالے سے بے حد جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ کرینہ کپور خان، ایکتا آر کپور، اور ہنسل مہتا کی اس مشترکہ کاوش کا سبھی کو بے صبری سے انتظار تھا۔

فلم نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی تہلکہ مچا دیا جب اس کا عالمی پریمیئر 2023 کے بی ایف آئی لندن فلم فیسٹیول میں کیا گیا اور بعد ازاں اسے 2023 کے ممبئی فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا، جہاں اسے زبردست مثبت تبصرے اور فیڈبیک ملا۔

فلم کے اس حوالے سے ایک دلچسپ ٹیزر اور پہلا گانا ’ساڈا پیار ٹٹ گیا‘ بھی ریلیز کیا جا چکا ہے، جس نے اس تھرلر فلم کے بارے میں دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے اور اب فلم کے ٹریلر کی ریلیز سے قبل، کرینہ کپور خان کے ایک منفرد روپ میں نظر آنے والے نئے پوسٹر نے شائقین کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

‘بکنگھم مرڈرز’ ایکتا آر کپور اور کرینہ کپور خان کی ایک اور مشترکہ پیشکش ہے، جنہوں نے اس سے قبل ‘ویری دی ویڈنگ’ اور ‘کریو’ جیسی کامیاب فلموں میں بھی تعاون کیا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...