Home سیاست بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت منتقل

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت منتقل

Share
Share

 

راولپنڈی: احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر 2 کو منتقل کردیا، نئے ریفرنس کی سماعت جج علی محمد وڑائچ کریں گے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج ناصرجاوید رانا نے ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر 2 کو بھیجوایا ہے۔ نئے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔

احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد علی وڑائچ کی جانب سے سماعت کے حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کیئے جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا۔

بشریٰ بی بی کو بلغاری جیولری سیٹ 7 سے 10 مئی 2021 دورہ سعودی عرب کے موقع پر دیا گیا تھا، جیولری سیٹ میں ایک عدد انگوٹھی ، ایک عدد بریسلٹ ، ایک نیکلس ، ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...