Home sticky post 3 نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کرٹی20 سیریز اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کرٹی20 سیریز اپنے نام کرلی

Share
Share

اوول: پانچ ٹی 20میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو شاہینوں کیلئے کارگر ثابت نہ ہوا، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، کیویز کی جانب سے فن ایلن 50 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ٹم سائفرٹ نے 44، مارک چیپمن نے 24 اور ڈیرل مچل نے 29 رنز بنائے۔

اسی طرح جمی نیشم اور مچل ہائے 3،3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ مائیکل بریسویل 46 اور زاکرے فاکس 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، ابرار احمد نے اور عباس آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے، شاہین آفریدی اور شاداب خان بغیر کوئی وکٹ لیے 49،49 رنز کے عوض مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں کھیل کے آغاز میں ہی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ٹیم تو چل میں آیا عملی نمونہ بن کر رہ گئی، پاکستان کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے صرف عبدالصمد 44 اور عرفان خان 24 رنز بنا پائے۔

اوپنر محمد حارث 2، حسن نواز ، کپتان سلمان آغا ، عباس آفریدی اور شاداب خان ایک ، ایک رن بنا کر چلتے بنے جبکہ خوشدل شاہ اور حارث رؤف نے 6،6 اور ابرار احمد ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یوں پاکستان کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4 اور زاکرے فاکس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ول اوررک ، جمی نیشم اور ایش سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Share
Related Articles

قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سےاسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے...

ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا مکانات اور ہوٹلز پر آ گرا

ناران:خیبر پختونخوا کے ضلع ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی...

اوجی ڈی سی ایل نےریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی، 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)...