Home تازہ ترین نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی

Share
Share

ویلنگٹن: پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان نیوزی لینڈ کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
اوپنرز پاکستان کو جارحانہ آغاز دینے میں ناکام رہے، حسن نواز ایک مرتبہ پھر صفر جبکہ محمد حارث 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف اور عثمان خان 7، 7، عبدالصمد 4، جہانداد خان ایک، سفیان مقیم صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان نے 28 اور کپتان سلمان ا?غا نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 5، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ بین سیئرز اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کا فیصلہ کیا اور اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نئے لڑکوں کو موقع دینے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہو گی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔
ٹیم سے فاسٹ باوٴلر شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ اور عباس ا?فریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم میں عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہوگا،بھارتی آبی جارحیت پر بلاول بھٹو کا دو ٹوک موقف

واشنگٹن :پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کاواشنگٹن کے...

پاکستان امن کا خواہش مند ، مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

نیویارک:پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر...

کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ...

وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور...