Home کھیل آئی پی ایل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے اسٹار کرکٹرز اپریل میں پاکستان نہیں آئیں گے

آئی پی ایل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے اسٹار کرکٹرز اپریل میں پاکستان نہیں آئیں گے

Share
Share

کراچی: نیوزی لینڈ کے متعدد اسٹار کرکٹرز آئی پی ایل کی وجہ سے اپریل میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے۔

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل کے درمیان شیڈول ہے جس میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کئی اہم کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کی وجہ سے اپریل میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے محروم ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے دورے کے لیے دستیاب نہ ہونے والوں میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل، لوکی فرگوسن، راچن رویندرا اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

آئی پی ایل نے پہلے ہی اپنے ابتدائی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس میں 22 مارچ سے 7 اپریل کے درمیان پہلے 21 میچز ہوں گے۔

آئی پی ایل میچز کی حتمی تفصیلات بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے اپریل اور مئی میں متوقع قومی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سامنے آئیں گی۔

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل کے درمیان شیڈول ہے جس میں لاہور اور راولپنڈی پانچ میچوں کی سیریز کی میزبانی کریں گے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...