Home تازہ ترین نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کووائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کووائٹ واش کردیا

Share
Share

ماوٴنٹ مونگانوئی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دیکر کلین سوئپ کردیا۔
ماوٴنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بارش کے باعث میچ کی دونوں اننگز کو 42، 42 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔
کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بناکر آل آوٴٹ ہوگئی، پاکستان کی اننگز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مایوس کْن رپا، اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تو امام ایک رن بناکر فیلڈر کی گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوکر ریٹائر ہرڈ ہوگئے، اوپنر عبداللہ شفیق 33 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 11، عثمان خان 12، کپتان محمد رضوان 37، طبیب طاہر 33، نسیم شاہ 17، فہیم اشرف 3، محمد وسیم جونئیر صفر پر پویلین لوٹے جبکہ بابراعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5، جیکب ڈفی 2 جبکہ محمد عباس اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پلئینگ الیون میں پاکستان نے ایک ایک تبدیلی کی ہے، حارث روٴف کی جگہ نسیم شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کا اعلان کردیا، پہلی پرواز کب روانہ ہوگی؟

لاہو ر:قومی فضائی کمپنی(پی آئی اے) کی جانب سے قبل از حج...

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر روس کا میزائل حملہ ،6 بچوں سمیت 19افراد ہلاک

کیف: یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر روس کے میزائل حملے میں...

صدر ٹرمپ نے ایران کو براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہِ راست مذاکرات کی پیشکش...