Home نیوز پاکستان نپاہ وائرس،محکمہ صحت سندھ نے عملے کو الرٹ کردیا

نپاہ وائرس،محکمہ صحت سندھ نے عملے کو الرٹ کردیا

Share
Share

کراچی: بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس ‘نپاہ’ کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ صحت سندھ نے نپاہ وائرس کےخطرے کے پیش نظر تمام عملے کو الرٹ رہنےکی ہدایت کرتے ہوئے صوبے بھر کے ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق سندھ بھر کے ہسپتالوں کے ایم ایس، ڈائریکٹرز اور محکمہ لائیو سٹاک کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق نپا وائرس جانوروں سےانسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے ،سندھ سمیت پاکستان بھرمیں تاحال کوئی کیس سامنےنہیں آیا۔

وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار،سر میں درد، جسم میں درد، کوما سمیت دیگر علامات شامل ہیں، انڈیا، سنگاپور، ملائشیا، سمیت دیگر ممالک میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...