Home نیوز پاکستان سکیورٹی کے باعث کوئی بینک، مارکیٹ، تعلیمی یا نجی ادارہ بند نہیں کرایا گیا،وفاقی پولیس

سکیورٹی کے باعث کوئی بینک، مارکیٹ، تعلیمی یا نجی ادارہ بند نہیں کرایا گیا،وفاقی پولیس

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی دار الحکومت میں سکیورٹی کی وجہ سے کوئی تعلیمی ادارہ، مارکیٹ، بینک یا کوئی نجی ادارہ بند نہیں کرایا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں حالات بالکل پُرامن ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔

اس پر گزشتہ روز آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی طرف سے ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت بھی جاری کی جا چکی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسی بے بنیاد افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں، اسلام آباد پولیس شہر میں امن و عامہ کے قیام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...