Home sticky post 4 حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں،شہباز شریف

حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں،شہباز شریف

Share
Share

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں۔ حجاج کرام کو حج 2025ء سے متعلق تربیت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت حج 2025ء کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج 2025ء میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے، حج تیاریوں سے متعلق جامع بریفنگ تیار کر کے آیندہ چند روز میں پیش کی جائے۔
شہباز شریف نے معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ذمے داریوں اور دیگر انتظامات پر بریفنگ طلب کر لی۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو حج 2025ء سے متعلق تربیت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وزیرعظم نے حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

Share
Related Articles

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟فوربز نے 2025 کی فہرست جاری کر دی

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیر ترین افراد...

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...