Home sticky post 6 بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا اور ہمیشہ ان کی امانت کو محفوظ رکھا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ بھی حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور ان کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی، قاسم سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل صرف مذاکرات میں ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بار بار اس بات پر زور دیا کہ عمران خان کی پوزیشن بالکل واضح ہے اور پارٹی کی قیادت ان کی ہدایت کے مطابق ہی تمام امور چلا رہی ہے۔

Share
Related Articles

صدرٹرمپ کا بڑا فیصلہ،ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا

واشنگٹن:مودی سرکار کے جنگی جنون نے بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا...

معرکہ حق،حکومت کا کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور...