Home sticky post 5 کسی انسان کی زبان بندی کرنے کی دنیا کا کوئی قانون اجازت نہیں دیتا ہے،سلمان اکرم راجا

کسی انسان کی زبان بندی کرنے کی دنیا کا کوئی قانون اجازت نہیں دیتا ہے،سلمان اکرم راجا

Share
Share

راولپنڈی :تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سب کو یہاں آنا چاہیئے، یہ صرف ارکان اسمبلی کا کام نہیں ہے، یہ لوگ ایک انسان کو کیسے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ملاقات میں کیا بات کرے اور کیا نہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں جمہوریت اور قانون کی بالادستی ہو وہ یہاں ضرور آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ دہشتگردی آئے روز پھر سے بڑھ رہی ہے، قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد وہاں کے لوگوں کے ساتھ کے لیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جیل رولز میں سیاسی گفتگو سے متعلق شق جنرل ضیاء الحق کے دور میں شامل کی گئی تھی، کسی انسان کی زبان بندی کرنے کی دنیا کا کوئی قانون اجازت نہیں دیتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...