Home sticky post 6 صدر مملکت نے ظفرالحق حجازی سے وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے کا حلف لے لیا

صدر مملکت نے ظفرالحق حجازی سے وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے کا حلف لے لیا

Share
Share

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے ظفرالحق حجازی سے وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے کا حلف لے لیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری نے ظفرالحق حجازی سے وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے کا حلف لیا۔

ظفرالحق حجازی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ انہیں ٹیکسیشن، کارپوریٹ اور کیپٹل مارکیٹ ریگولیشن، آڈٹ اوور سائٹ، مالیاتی نظم و نسق اور مشاورتی خدمات کے شعبوں میں چار دہائیوں سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اور آڈٹ اینڈ اوور سائٹ بورڈ آف پاکستان کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

حلف برداری کے بعد وفاقی ٹیکس محتسب ظفرالحق حجازی نےصدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدرِ مملکت نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدرِ مملکت نے محتسب کو شکایات کے بروقت ازالے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی ہدایت کی۔انھوں نے کہاکہ وفاقی ٹیکس محتسب کا دفتر متاثرہ شہریوں کو فوری اور بلا معاوضہ ریلیف فراہم کرے اور ملک بھر میں اپنی رسائی کو مزید وسعت دیتا رہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...