Home Uncategorized انسٹا گرام چیلنجز کے نوٹیفکیشن کی پریشانی ختم

انسٹا گرام چیلنجز کے نوٹیفکیشن کی پریشانی ختم

Share
Share

لندن:انسٹاگرام پر براڈکاسٹ چینلز صارفین کو تخلیق کاروں کی جانب سے نئی اپ ڈیٹس فراہم ہوتی رہتی ہیں لیکن صارفین مسلسل آنے والی نوٹیفکیشن سے پریشان بھی ہوجاتے ہیں اور اپنی بھڑاس سوشل میڈیا پر کئی بار نکال چکے ہیں۔

انسٹاگرام چینلز کی نوٹیفکیشن کی پریشانی ختم کر دی گئی، اسے بند کرنے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صارفین نے انسٹاگرام کے نئے براڈکاسٹ چینلز کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ ان گنت نوٹیفکیشنز انہیں بہت زیادہ پریشانی میں مبتلا کررہے ہیں۔

انسٹاگرام چینلز متعارف کرائے جانے کے محض 48 گھنٹوں بعد ہی صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئے تھے، تخلیق کاروں کے پاس اپنے براڈکاسٹ چینلز کے ذریعے اپنے مداحوں کو ویڈیوز، ٹیکسٹس اور یہاں تک کہ وائس نوٹ بھیجنے کی صلاحیت ہے اور اس کے نوٹیفکیشنز صارفین کو جاتے ہیں۔

سمارٹ فون پر چینلز کی نوٹیفکیشنز سے بچنے کے لئے اپنے انسٹاگرام پروفائل پیج پر جائیں اور اوپر دائیں کونے میں تین سیدھی لائنوں پر کلک کریں، سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کے آپشن کو سلیکٹ کریں اور سکرین کے نیچے ایک چھوٹا مینو پاپ اپ ہوگا۔

یہ آپ کو ایک نئے صفحہ پر لے جائے گا جہاں آپ میسجز اور کالز کو ٹیپ کرنے سے پہلے نوٹیفکیشنز کے آپشن کو منتخب کریں گے۔

آن اور آف کا آپشن اسی لئے ہے کہ صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق انہیں استعمال کرسکتے ہیں، جو لوگ تھوڑا مزید پرسکون وقت چاہتے ہیں وہ کوئیٹ موڈ کو بھی منتخب کر سکتے ہیں جو رات کے وقت یا مصروفیت کے اوقات میں خود بخود نوٹیفکیشنز کو خاموش کر دیتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...