Home sticky post 6 امریکا کے پاکستان سے امتیازی سلوک پر کوئی پاکستانی حمایت نہیں کر سکتا،ملیحہ لودھی

امریکا کے پاکستان سے امتیازی سلوک پر کوئی پاکستانی حمایت نہیں کر سکتا،ملیحہ لودھی

Share
Share

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں کوئی نئی چیز نہیں، نہ ایسی چیزوں سے پاکستان پر کوئی اثر پڑتا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے جب سے جوہری پروگرام کی کوشش کی امریکا نے پابندیاں لگائیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا نے بھارت پر کبھی اس قسم کی پابندی نہیں لگائی، اْن کا میزائل پروگرام تو بہت ایڈوانس ہے، یہ امریکا کا امتیازی رویہ ہے۔ ان پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہو گا، پاکستان امریکا کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں چین اہم ہو گا، جب سے امریکا افغانستان سے نکلا ہے تب سے پاک امریکا تعلقات دوراہے پر کھڑے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ امریکا کے پاکستان سے امتیازی سلوک پر کوئی پاکستانی حمایت نہیں کر سکتا پاکستان کے جوہری پروگرام پر نہ کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہو سکتی ہے نہ ہونی چاہیے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...