Home sticky post 6 امریکہ کے ساتھ فی الحال کوئی بات چیت کا منصوبہ نہیں،ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ کے ساتھ فی الحال کوئی بات چیت کا منصوبہ نہیں،ایرانی وزیر خارجہ

Share
Share

تہران:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال امریکی حکام کے ساتھ کوئی بات چیت یا مذاکرات کا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے۔ یہ بیان انہوں نے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا جہاں انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کی سختی سے تردید کی کہ اگلے ہفتے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اس وقت یہ جائزہ لے رہا ہے کہ آیا امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنا اس کے مفاد میں ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوریٰ نگہبان کی منظوری کے بعد آئی اے ای اے (بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی) سے معاہدے کو معطل کرنا ایران پر لازم ہے۔

اس کے علاوہ، ایرانی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ ایران کے جوہری مقامات کو نقصان پہنچا ہے، تاہم ایرانی حکام اس نقصان کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ آگے کی حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...