Home highlight دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے سے 3 افراد جاں بحق،دیگر کی تلاش جاری

دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے سے 3 افراد جاں بحق،دیگر کی تلاش جاری

Share
Share

پشاور:بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کے مطابق دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا، اب تک 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
شاہ فہد نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاوٴ کے باوجود امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
ادھر دیر لویر میں منڈہ اور خزانہ برساتی ندیوں میں پانچ افراد پھنس گئے، جن میں دو خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہے۔پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو اور دیگر فلاحی اداروں نے آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعاکی ہے ۔
وزیرِ اعظم نے واقعے میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاوٴں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیرِ اعظم کی سوات میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے پر ایم ڈی ایم اے، انتظامیہ و ریسکیو حکام کی پذیرائی کی ہے ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...