Home سیاست دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی،آرمی چیف

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی،آرمی چیف

Share
Share

پاک فوج کے سربراہ جنرل عا صم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی ۔پاک فوج ایس آئی ایف سی کے تحت تمام حکومتی اقدامات جیسے کہ گرین پاکستان انیشی ایٹیو میں پاکستانی قوم کی امنگوں پر پوری اترے گی۔

گرین پاکستان سیمینار میں آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سر سبز کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے –

آرمی چیف نے کہا کہ ہم باصلاحیت قوم ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اسکی ترقی میں حصہ ڈالیں۔ہم پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے بحیثیت ادارہ مکمل جانفشانی اور قلب و روح کے ساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں ۔

آ رمی چیف نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کیلئے دو ہی حالتیں ہیں جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی ، انشااللہ ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہر طرح کا Potential موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتا ہے ۔مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...