Home sticky post 5 سلامتی پر کوئی دباوٴ قبول نہیں، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کی فوج جوابی پوزیشن میں ہے، خواجہ آصف

سلامتی پر کوئی دباوٴ قبول نہیں، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کی فوج جوابی پوزیشن میں ہے، خواجہ آصف

Share
Share



اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سلامتی پر کوئی دباوٴ قبول نہیں، جارحیت کا جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہے۔ ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں جو جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کی فوج جوابی پوزیشن میں ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ ہمارے رابطے نہیں ہیں، ایران، سعودیہ، قطر اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں، ایک دو ملکوں نے ہلکی پھلکی بھارت کی حمایت کی ہے باقی سارے یا ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ہماری لوکیشنز کو جانچنے کیلئے تھے، آئندہ چند روز بتائینگے کہ ہماری بہادر افواج کس طرح ملک کا دفاع کر سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ان کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں جو جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کی فوج جوابی پوزیشن میں ہے، ہماری افواج کی جوابی کارروائی دن رات جاری ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کر رہی ہیں، پاکستانی قوم کو اطمینان ہونا چاہیے کہ انڈیا کے عزائم کو ملیا میٹ کیا جاچکا ہے، انڈیا کے عوام اور سیاست کے حوصلے پست ہوئے ہیں، پوری قوم افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سلامتی کے معاملے میں کسی قسم کا بیرونی دباوٴ قبول نہیں کریگا، قوم بالکل مطمئن رہے، کسی بھی جارحیت کاجواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں، تاہم پاکستانی افواج بھارت کی طرح اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کے سویلینز کو نشانہ نہیں بنائیں گی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو منشیات کیس میں سزا سنا دی گئی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں...

بھارتی رکاوٹوں کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے رکاوٹیں...

پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی...