Home سیاست عدت میں نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کی فیصلے کے خلاف اپیل پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

عدت میں نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کی فیصلے کے خلاف اپیل پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی عدت میں نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت کیس میں فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

جج شاہ رخ ارجمند عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ گزشتہ سماعت پر خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی اعلیٰ عدلیہ میں مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی تھی کیس کی مزید سماعت چھ اپریل کو ہو گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...