Home سیاست کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا،نگران وزیراعظم

کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا،نگران وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پر تشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنا ہوگی۔

اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پولیس نے ملک میں امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس کے مقروض ہیں، پولیس کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کوشش کرنی ہوتی ہے، ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو ہمیں اپنا کام ایمانداری اور پوری لگن سے کرنا چاہیے، نرسنگ اور پولیس کے مقدس پیشوں کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پر تشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، بدامنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے صف اول میں نظر آتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہوئے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے میں بہتری کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...