Home سیاست ‎190 ملین پاوٴنڈز کیس میں وکلائے صفائی کی جرح مکمل،مزید 6 گواہان کے بیان قلمبند

‎190 ملین پاوٴنڈز کیس میں وکلائے صفائی کی جرح مکمل،مزید 6 گواہان کے بیان قلمبند

Share
Share

راولپنڈی: 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں وکلائے صفائی نے اپنی جرح مکمل کرلی جب کہ مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند کرلیے گئے۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاوٴنڈزکرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کی جانب سے پیش کیے گئے 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے جب کہ وکلائے صفائی نیبھی 2 گواہوں سے جرح مکمل کرلی۔

کیس میں اب تک مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جب کہ 15 گواہوں سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاوٴنڈز کرپشن اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...