Home سیاست سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا اس کی سب سے بڑی ناکامی ہے، سفیر منیر اکرم

سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا اس کی سب سے بڑی ناکامی ہے، سفیر منیر اکرم

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کاکہناہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا اس کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ جموں و کشمیرمیں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کا مطالبہ کرنے والی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجودبھارت نے اپناتسلط جمایاہواہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی سلامتی کونسل کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ رپورٹ 2022 پیش کرنا ایک انتہائی اہم ذمہ داری ہے جو چارٹر کے آرٹیکل 15 اور 24 میں بیان کی گئی ہے، بدقسمتی سے اس رپورٹ کو پیش کرنا محض ایک رسم بن کر رہ گیا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ رپورٹ کونسل کے اجلاسوں اور سرگرمیوں کی عکاس ہے لیکن اس میں اس کے غور و فکر اور فیصلوں کے مادے پر کوئی مواد نہیں ہے۔

منیر اکرم نے زور دیا کہ کونسل کے کام کرنے کے طریقوں میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، درحقیقت سلامتی کونسل کی سب سے بڑی ناکامی اس کی اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں ناکامی ہے، جموں و کشمیرمیں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کا مطالبہ کرنے والی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجودبھارت نے اپناتسلط جمایاہواہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت اور قومی آزادی کے لیے دہشت گردی کو جائز جدوجہد سے الگ کرنا بھی ضروری ہے، جو فلسطین اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنے حق خود ارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنانے کی کوشش ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...