Home sticky post 6 برطانیہ میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل،لوگگھروں میں محصور

برطانیہ میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل،لوگگھروں میں محصور

Share
Share

لندن:برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل ہو کر رہ گئے، شہری اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں گزشتہ 3 روز سے تعلیمی ادارے بند جبکہ ٹرینوں اور بسوں کی سروسز بھی تاخیر کا شکار ہیں۔شدید برف باری کے باعث کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جبکہ متعدد ایئر پورٹ بند اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یادہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا کا درجہ حرارت پریشان کن حد تک تبدیل ہو رہا ہے جس سے غیر متوقع اور معمول سے زیادہ بارشوں، سیلاب اور برف باری کا سامنا ہے۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس آگ،فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرنیوالے اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑا

لاس اینجلس :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں...

دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیے،سعدیہ عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنما سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ...

کبریٰ خان اور گوہر خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان جلد ہی اپنے...

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی...