Home کھیل ناروے کپ، انڈر-15 فیوچر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ناروے کپ، انڈر-15 فیوچر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

Share
Share

 

اوسلو:گرین شرٹس کی انڈر 15 فیوچر پاکستان ٹیم ناروے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

فیوچر پاکستان ٹیم نے ناروے کپ 2024 کے سیمی فائنل میں ناروے کے واریگ کلب کو شکست سے دوچار کیا۔

اوسلو میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس کی ٹیم نے واریگ کلب کو 0-3 سے شکست دیکر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے شہباز نے 2 اور سبحان نے 1 گول اسکور کیا، ایونٹ کو فائنل آج کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب انڈر 17 کیٹیگری کے سیمی فائنل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،

پاکستانی ٹیم کو ناروے کے فورڈے کلب نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست سے دوچار کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پنالٹی شوٹ کا فیصلہ ہوا جس پر ناروے کے فورڈے کلب نے پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو 3-4 سے شکست دی۔

قومی ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے اپنا اگلا میچ مقامی کلب سوترا کلب کیخلاف میدان میں اُترے گی۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...