Home نیوز پاکستان ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا

ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا

Share
Share

اسلام آباد:ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔

پاکستان کو کامیاب سفارت کاری کا ایک اور ثمر مل گیا، ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا ہے، یہ اعلان ناروے کی پولیس سکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔

رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سکیورٹی سروس نے جاری کی ہے، گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلباء اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

خیال رہے کہ اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے تھا، لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمنٹ میں نہیں ہے، اس سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور ہمارے طلباء کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے۔

Share
Related Articles

نیپرا نے فروری2025 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی:ترجمان کے الیکٹرک کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی...

وزیر اعظم کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی کی تحلیل کا خیر مقدم

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی...

پاک بھارت جنگ بندی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

کراچی:پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز...