Home سیاست پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں، خواجہ آصف

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں، خواجہ آصف

Share
Share

لاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے حق میں نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نےسوال کیا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جارہے ہیں؟

سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں، صحافی نے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

گفتگو کے دوران صحافی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میں نجومی نہیں، کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...