Home sticky post 2 کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے، شبلی فراز

کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے، شبلی فراز

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب کسی طریقہ کار کے بغیر آئین میں تبدیلیاں کر دی جائیں تو آئین محض کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ جاتا ہے کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جو بھی چیزیں ہو رہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہیں، کل میں نے سینیٹ میں اپنی تقریر میں آئینی نکات اٹھائے، سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین یا صدر کے جو الیکشن ہوئے یہ ایک لحاظ سے غیر آئینی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے یہ واضح ہے کہ ان شقوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے، یہ جو آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اس معاملے کو ہم سپریم کورٹ لے کر جا رہے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی طریقہ کار کے بغیر آئین میں تبدیلیاں کر دی جائیں تو آئین محض کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ جاتا ہے، مختلف کیسز کی آج سماعت ہوئی جن میں سے اکثر کیسز کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں ہو چکی ہیں۔
ادھر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، نصب العین واضح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے جو بھی ہمارے ساتھ چلے گا، وہ قوم کے ساتھ چلے گا، علی امین گنڈاپور اپنی سیٹ پر رہیں گے، وہ بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان کے مقرر کردہ وزیر اعلیٰ ہیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز...

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...