Home سیاست الیکشن کمیشن کابجٹ میں عام انتخابات کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر نوٹس

الیکشن کمیشن کابجٹ میں عام انتخابات کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر نوٹس

Share
Share

اسلام آباد: بجٹ میں عام انتخابات 2024ء کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے رقم فراہمی سے متعلق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکرٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر17 ارب روپے درکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم کی فراہمی کے لیے وزارت خزانہ سے بارہا رجوع کیا گیا، وزارت خزانہ کو رقم کی فوری فراہمی کے لیے تحریری یاد دہانی بھی کرائی گئی، رقم کی فراہمی سے متعلق ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے رقم فراہمی سے متعلق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رقم فراہمی سے متعلق نگران وزیرِ اعظم کو آج تفصیلی خط لکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...