Home سیاست پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں کو نوٹس جاری

پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں کو نوٹس جاری

Share
Share

لاہور:پنجاب میں الیکشن ایکٹ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں نے کارروائیوں میں متعدد امیدواروں کو وارننگز دیں اور نوٹس جاری کئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلعی مانیٹرنگ افسروں نےاین اے 153ملتان میں امیدوار حامد علی بھٹی، این اے 66وزیرآباد میں امیدوار احمد چٹھہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کئے۔

پی پی 133ننکانہ صاحب میں امیدوار نوشیر مان کو وال چاکنگ کرانےاور این اے 75نارووال سے امیدوار دانیال عزیز کو بھی دیواروں پر پوسٹر آویزاں کرنے پر نوٹس جاری ہوئے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں انتخابی امیدواروں کو پینا فلیکس اور بل بورڈز آویزاں کرنے پر وارننگ جاری کی گئی۔

امیدواروں نے جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد،سرگودھااور بھکر سے پینا فلیکس اور دیگر تشہیری مواد ہٹا دیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کا کہنا تھا کہ چینوٹ، فیصل آباد ، قصور، لاہور اور ملتان سے بھی پینا فلیکس ہورڈنگز اتروا دیئے گئے ہیں، ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...