Home نیوز پاکستان ملک بھر میں حلقہ بندیاں کرانے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس ، جواب طلب

ملک بھر میں حلقہ بندیاں کرانے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس ، جواب طلب

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کرانے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار شہری محمد اشرف ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے اوراستدعا کی کہ ملک میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا جائے،اسں وقت ملک میں مردم شماری 1997 کے بعد ہوئی ہے،2017ء کی مردم شماری کا انہوں نے نوٹیفکیشن نہیں کیا تھا،اس مردم شماری پر اربوں روپے لگ چکے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ آپ قانون بتائیں؟، اپنے لیے نہیں میرے لیے پڑھیں، درخواستگزار شہری نے کہاکہ آپ کے لئے پڑھ رہا ہوں 2017 کا الیکشن ایکٹ ہے،1997 میں 207 جنرل سیٹس 272 ہو گئی تھیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کورٹ میں جب آتے ہیں تو یہ مذاق نہیں ہوتا، عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...